یمن، حوثی ملیشیا کی ایرانی ساختہ ڈرونز سے مسجد پر بمباری، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرونز سے ایک مسجد پر بمباری کردی ہے جس سے 5 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ایران سے وابستہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے الحدیدہ گورنری میں حیس ضلع کے مغرب میں واقع گاوں الرون کی ایک مسجد پر ایرانی ساختہ ڈرون سے دو میزائل داغے۔ مسجد میں نماز جمعہ کے باعث بھیڑ تھی۔الاریانی نے کہا کہ یہ گھناو¿نا قتل عام ہے جو حوثی ملیشیا کے جرائم کے سلسلے میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ رہائشی محلوں، گھروں، مساجد اور عوامی بازاروں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانا ایک مکمل جنگی جرم ہے۔ جس سے حوثی ملیشیا کا مقصد واضح ہوجاتا ہے۔ معصوم شہریوں کے قتل عام پر بین الاقوامی خاموشی ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ، امریکی سفیروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے اس گھناونے جرم پر واضح موقف جاری کیا جانا چاہیے۔ حوثی ملیشیا کو بین الاقوامی تخریب کاروں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے کام کرنے اور قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہے۔ حوثی ملیشیا رہنما بین الاقوامی عدالتوں میں "جنگی مجرم” کے طور پر پیش کئے جانے چاہیں۔


