قطر فیفا ورلڈ کپ، فرانس پولینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں فرانس نے پولیس کو 3 گول سے شکست دیدی۔ فرانس کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے مقررہ ٹائم تک تین گول کیے گئے جبکہ پولینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ فرانس ناک آؤٹ مرحلے میں پولینڈ کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ فرانس کی جانب سے پہلا گول میچ کے 44ویں منٹ میں کیا گیا، دوسرا میچ کے 74ویں منٹ میں کیا گیا، فرانس کی جانب سے میچ کا تیسرا گول 90 منٹ میں کیا گیا۔ میچ کے آخری لمحوں میں پولینڈ کو پنلٹی کک ملی جس پر پولینڈ نے ایک گول کیا۔ اس طرح فرانس پولینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں