حب ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب) حب بھوانی لاشار آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار قاتلوں نے فائرنگ کر کے 26سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کردیا ملزمان فرار ہو گئے صدر تھانہ پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی ،حب شہر کے تین تھانوں کی پولیس شہریوں اور تاجروں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام SHOsاپنی اوپر کی کمائی اور ہفتہ وار کمائی کا ”اوپر” کے حصے کا ہدف پورا کرنے میں مصروف پولیسنگ سسٹم کو ناکارہ اور غیر فعال بنا دیا گیا عوام کے جان ومال سے کوئی سروکار نہیں شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سرگرم نشے کے عادی افراد کے ٹولے چوری چھینا جھپٹی میںمصروف عشاء کے بعد کوئی گشت نہیں تھانیدار بھوانی کے مقام پر ایک فارم ہائوس میں اپنی پُر اسرار گرمیوں میں مگن رہنے لگے تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب حب کے صدر بیروٹ تھانہ کی حدود میں بھوانی شاہ پمپ کے عقب میں لاشار آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے26سالہ خالد ولد عبدالقادر زہری کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے واضح رہے کہ حالیہ دنوں حب شہر اور انڈسٹریل ایریا میں چور ڈاکو اسٹریٹ کرمنلز اور مسلح قاتل آزاد انہ طور پر وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب شہریوں تاجروں اور مزدوروں کے جان ومال کے محافظ تین تھانوں کی پولیس صبح سے رات گئے تک اُوپر کی کمائی اور ”اوپر ” والوںکو ہفتہ وار بھتہ کی رقم جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے میں مصروف عمل ہے ہر ایک اور آدھے گھنٹے بعد وارداتیں تسلسل سے ہو رہی ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ سے کوئی سروکار نظر نہیں آتا بلکہ وہ اپنی جیبیں گرم کرنے میں مگن نظر آتے ہیں شہر اور صنعتی ایریا میں منشیات فروشی کے اڈوں میں اضافہ ہو تا جارہا ہے اور نشے کے عادی افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں کے ٹولے اسٹریٹ کرائمز میں مصروف ہیں لیکن کوئی روکنے والا نہیں پولیس نے حب کے عوام شہریوں تاجروں اور مزدور طبقہ کو چوروں ڈاکوئوں اسٹریٹ کرمنلز اور مسلح قاتلوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے رات کے وقت اگر کوئی واقعہ واردات ہو جائے تو متاثرہ افراد کو پولیس دور بین سے شہر میں گشت پر نظر نہیں آتی حب کے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان ،DIGقلات ریجن اورSSPلسبیلہ سے فوری نوٹس لینے اور حب کے تینوں تھانوں کے SHOsکا تبادلہ کر کے پولیسنگ نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں