ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں ہے جس کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مطالبہ کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سابقہ حکومت کی جانب سے تباہ شدہ معیشت اور انتشار زدہ ملک ورثے میں ملا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اندرونی مسائل کے حل اور بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے کی تلاش میں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان ایک نئے سیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے لوگ امن چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


