ٹیکس کی اجازت نہیں دینگے، حکومت فیصلہ واپس لے، اتحاد قبائل ملاکنڈڈویڑن کا ٹیکس کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

سخاکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک اتحاد قبائل ملاکنڈ نے ملاکنڈ ڈویڑن میں ٹیکس نفاذ اور ملاکنڈ لیویز کی جگہ ریگولر پولیس تعیناتی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تحریک اتحاد قبائل ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ خان سواتی اور جنرل سیکریٹری حاجی امیر زمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق ملاکنڈ ڈویڑن سمیت قبائلی اضلاع کو منفرد حیثیت حاصل ہے جسے کسی صورت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ ملاکنڈ ڈویڑن کو ٹیکس فری زون قرار دیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویڑن پسماندہ جبکہ سیلاب، زلزلہ، دہشت گردی سے ب±ری طرح متاثرہ ہے، یہاں کسی صورت ٹیکس نفاذ کی اجازت نہیں دینگے، حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو 30 دسمبر تک پورے ڈویڑن میں تحریک چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں