نیب نے جتنا نقصان پاکستان کا کیا تاریخ میں کسی نے نہیں کیا،شاہد خاقان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے جتنا نقصان پاکستان کا کیا تاریخ میں کسی نے نہیں کیا،کئی بار کہہ چکا ہوں اس ادارے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب کو سیاستدانوں کوبدنام کرنے کیلئے استعمال کیاگیا،جاوید اقبال نے بھی بتایا ان سے جھوٹے کیس کس نے بنوائے تھے،ان کاکہناتھا کہ نیب نے جتنا نقصان پاکستان کا کیا تاریخ میں کسی نے نہیں کیا،کئی بار کہہ چکا ہوں اس ادارے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ آج ہم چھوٹے سیاسی مقاصد کیلئے معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں