این آر او ون اس ملک کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے، عمران خان

لاہور(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے، 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنی دیا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا،ان کا کہنا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا، جس کے باعث ان 2 چور خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں ملک کا قرض 4 گنا بڑھا دیا۔انہوں نے کہا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈا کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں