سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت کا تحریری حکم جاری
لاہور(انتخاب نیوز)احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک کی جانب سے عثمان بزدار پر مبینہ طور پر شراب لائسنس کے اجرا کے لئے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام سے متعلق درخواست ضمانت پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔تحریری حکم کے مطابق عثمان بزدار کے وکیل نے عبوری ضمانت میں دلائل کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی۔حکم نامے میں بتایا گیا کہ ملزم عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر نیب کا جواب عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے۔
Load/Hide Comments


