وزیر اعظم کشمیر کی شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سینٹورس سیل کیا گیا، عمران خان

لاہور(انتخاب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مافیا کی طرف سے سینٹورس مال کو سیل کرنا ظاہر کرتا ہے کہ 8 مہینے سے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ، جس میں لکھا کہ سینٹورس کو وزیر اعظم کشمیر کی طرف سے شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا، وزیر اعظم کشمیر نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے کشمیریوں کی قربانی کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کو بھی منفی پیغام دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں