افغانستان کے وفد کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
ابوظہبی (انتخاب نیوز) افغانستان کے قائمقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وفد میں انس حقانی بھی متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے افغانستان کے قائمقام وزیر دفاع ملا یعقوب سے ملاقات کی۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی افغان قائمقام وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وفد کے دورہ متحدہ عرب امارات کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کابل ایئر پورٹ چلانے کیلئے ابوظہبی کی کمپنی نے دو ماہ پہلے افغان حکومت سے معاہدہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


