کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قمبرانی روڈ پر حادثہ کے نتیجہ میں باپ ہلاک جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر حادثے کے نتیجے میں ایک شخص عبدالناصر موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا بیٹا محمد آصف شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، لاش و زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی، مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں