اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر بغیر کارروائی سماعت 17 جون تک ملتوی

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر بغیر کارروائی سماعت 17 جون تک ملتوی کرد ی گئی۔بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان اور ان کے وکلاء کرونا وائرس کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریفرنس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا، تبسم اسحاق ڈار کی گھر نیلامی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں