پائیڈ کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معیشت کی منصوبہ بندی کے اہم ادارے پائیڈ کے سروے کے مطابق پاکستان کے شہری علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے 36 فیصد افراد ملک چھوڑ کر کسی”اچھے“ملک جانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فوا د چوہدری کا کہنا تھا کہ PIDE کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے،اداروں کی قیادت اگر جاگ جائے تو معلوم ہو گا کہ عوام اور اداروں میں فاصلوں میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں لے پالک سیاستدانوں اور صحافیوں کو چھوڑیں صورتحال کا ادراک کریں بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں۔جبکہ اپنے ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملتان میں سالوں بعد ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے اور سٹیڈیم ویران ہے، پی سی بی سکیورٹی انتظامات ایسے کرے کہ لوگ آ سکیں اور ملتان والوں کو بھی اس بڑے ایونٹ کا استقبال کرنا چاہئے،ہمیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دیکھ کر کرکٹ کا جشن منانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں