اعظم سواتی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، قاسم سوری

کوئٹہ(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ قاسم سوری نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، ہائیکورٹ نے اعظم سواتی پر بلوچستان میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ میں بھی کیسز ختم ہونے چاہئیں۔ سینیٹر اعظم سواتی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی اور شہباز گل کو برہنہ کیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ ملک میں معاشی مشکلات عروج پر ہیں، ترقی کی رفتار تیزی سے گر رہی ہے، ملک میں سیاسی استحکام موجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں