ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے، ضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے افغانستان کی حدود سے پاکستانی شہریوں پر فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ، ہماری فورسز اپنی بارڈرز کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔میر ضیاءاللہ لانگو نے واقعہ سے متعلق ڈپٹی کمشنر چمن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ باعث تشویش ہے ، پاکستانی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ،ضلعی انتظامیہ واقعے کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کریں۔ضلع بھر کی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے، اس طرح کے واقعات کا دوربارہ ہونا امن دشمنی ہے۔ انہوںنے کہا کہ فوج اپنے بارڈر کا دفاع کرنا جانتی ہے ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں،امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے۔ہماری فورسز اپنی بارڈرز کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں