وزیراعلیٰ بلوچستان ملازمین کی تنخواہوں کا رونا رو رہے ہیں، دوسری جانب مشیروں کی فوج بنا رکھی ہے، یونس زہری

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے پینل چیئرمین قادر نائل کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں جمعیت علما اسلام رکن صوبائی اسمبلی یونس زہری نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت بلوچستان فنڈز نہ ہونے کا رونا رو رہی ہے، تو دوسری جانب مشیروں کی فوج ظفر موج بھرتی کی جا رہی ہے ، جو صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ، وزیر اعلی بلوچستان ملازمین کو تنخواہیں نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں، تو دوسری جانب فوج ظفر موج کو مشیروں کی کیا ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں