خضدار سے طالبعلم کا اغوا قابل مذمت ہے، اس گھرانے کے پہلے بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں، اکبر مینگل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل نے جب تقریر شروع کی تو مائیک خراب ہونے کی وجہ سے کچھ سنائی نہ دیا، انہوں نے کہا کہ خضدار سے ایک 16سالہ طالب علم کا اغوا قابل مذمت ہے، اس گھرانے کے پہلے بھی تین سے چار لوگ لاپتہ ہیں، انہوں نے چمن میں بے گناہ شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقع کی مذمت کی ، جس پر پینل چیئرمین نے اسمبلی اجلاس19دسمبر 2022سہ پہر3بجے تک ملتوی کر دیا۔
Load/Hide Comments


