متحدہ عرب امارات میں پھنسے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے فضائی آپریشن شروع کیا جائے،صادق سنجرانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیکرٹری ایوی ایشن کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے فضائی آپریشن شروع کیا جائے ور ان افراد کو کوئٹہ لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے باضابطہ ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد متحدہ عرب میں مشکلات کا شکار ہیں اور پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے کوئٹہ لایا جائے۔ متحدہ عرب امارات میں بلوچستان کے ہزاروں افراد برسر روزگار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے،اور اس میں کوئٹہ کو بھی شامل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ان افراد کو اپنے صوبے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں