پسنی میں چیئر مین شپ جیت کر ہر مسجد میں بلدیاتی دفتر قائم کرینگے،مولانا ہدایت

پسنی(نامہ نگار)پسنی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ داروں اور سرداروں نے کونسلروں کی خرید وفروخت کے لیے منڈی لگا لیں، حق دو تحریک کے کونسلروں نے انھیں مسترد کردیا، کونسلروں کی جرات مندانہ فیصلوں نے سرمایہ داروں اور سرداروں کے خلاف ہمیں اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، حق دو تحریک تحصیل چیئرمین شپ کے لیے قیادت اتفاق رائے سے فیصلہ کرے گی حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمان کا پسنی جیٹی میں عوام اور منتخب کونسلروں سے خطاب انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں انشاء اللہ چیئرمین شپ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہماری منشیات کا خاتمہ پہلی ترجیحات میں شامل ہے اور پسنی کی تعمیر وترقی کے لیے انجمن تاجران سمیت اپنے مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے کونسلر کردار کے غریب ہیں میں انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر موجودہ نمائندوں جن کی کوئی کارکردگی دکھائی نہیں دیتی ان کے نقش قدم کی پیروی نہیں کریں بلکہ قومی خدمات کو اپنا شعار بنا کر چلیں انہوں نے کہا کہ پسنی جیٹی جو زبوں حالی کا شکار ہے وہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پسنی میں چیئرمین شپ کی کرسی سنبھال کر ایک ہی بلدیہ میں ہمارا دفتر نہیں ہوگا بلکہ ہر مساجد میں دفاتر قائم ہوں گے اور وہاں اسلامی فیصلے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں