عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے، طلال چوہدری

لاہور(انتخاب نیوز )پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ معیشت کو بچانے کے لئے اپنی سیاست کی قربانی دی ، عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیاں دے کر صرف اپنے ذاتی کیسز پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مشکل معیشت کو درست انداز میں چلا رہے ہیں، وفاقی حکومت پراعتماد ہے، اس کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے لوگوں کے لئے معاشی آسانیاں پیدا کی ہیں اور ملک کی معیشت کو بچانے کے لئے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی معیشت ایک دن بھی اگر نگراں حکومت کی متحمل ہو سکتی تو ہم بنا دیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں