توشہ خانہ کے طریقہ کار پر نظرثانی، کابینہ نے سفارشات کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چند ماہ قبل توشہ خانہ کے طریقہ کار پر نظرثانی کیلئے بنائی گئی کابینہ نے سفارشات کو حتمی شکل دیدی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چند ماہ قبل توشہ خانہ کے طریقہ کار پر نظر ثانی کیلئے کابینہ کی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے طریقہ کار کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے تحائف کے حصول اور مس ڈکلیریشن سے متعلق ایک انکوائری وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ای آئی اے)کو بھجوانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں