علاقائی پریس قومی میڈیا کا ایک اہم اور مؤثر حصہ ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ علاقائی پریس قومی میڈیا کا ایک اہم اور مؤثر حصہ ہے،اخبارات کی تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی صحافت کا فروغ ہے، عمل اشتہارات کے شفاف اجراء اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا،تصدیق کے عمل کے حوالے سے کو ئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے،یہ عمل علاقائی صحافت کو تقویت بخشے گا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے علاقائی پریس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ علاقائی پریس قومی میڈیا کا ایک اہم اور مؤثر حصہ ہے،آزادی اظہار رائے کے بنیادی،آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علاقائی اخبارات کی ترقی کی خواہاں ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ حکومت تمام علاقائی زبانوں کی ترویج،صحافت کے فروغ اور ادب کی ترقی کیلئے پر عز م ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آزاد اور ذمہ دار انہ صحافت کے فروغ کیلئے سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اخبارات کی تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی صحافت کا فروغ ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ عمل نمائندہ میڈیا تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقین کی مشاورت اور تعاون سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ عمل اشتہارات کے شفاف اجراء اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ تصدیق کے عمل کے حوالے سے کو ئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے،یہ عمل علاقائی صحافت کو تقویت بخشے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں