وزیراعلئ بلوچستان اور چئیرمین این ڈی ایم اے یو این ایجینسیز اور ڈونرز اداروں کے نمائیندوں کا اجلاس

کوءٹہ:وفاقی وزیر زبیدہ جلال ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسی خیل چیف سیکریٹری فضیل اصغر اور دیگر صوبائ حکام کی بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

،حکومتی اقدامات معاشی چیلنجز اور انکے حل سمیت بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کی معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراجلاس میں کورونا وائرس کے معاشی و اقتصادی شعبوں اور روز گار پر مرتب ہونے والے اثرات کا بھی جاءزہ لیا گیا


چیئرمین این ڈی ایم اےنے اجلاس میں کھا کہ وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافےاور ڈویژنل سطح پر بی ایس ایل گریڈ 2 لیبارٹریوں کے قیام میں تعاون کریگی ۔
یو این مشن کے سربراہ کی یقین دہانی کراءی کے عالمی ادارہ صحت ،یونیسف ،یو این ایف پی اے اور عالمی ادارہ خوراک صحت تعلیم ما ں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے پروگرام میں بھرپور معاونت کرینگے ۔ اور اجلاس میں صوبائ محکموں اور یو این اداروں کے درمیان مربوط روابط کے قیام کا فیصلہ کیا گیا

عالمی ادارہ صحت پیرا میڈکس کے تربیتی پروگراموں ، سروے اور شعور و آگاہی مہم میں بھی معاونت دے گا اور وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں مغربی ممالک کی نسبت کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہے کورونا وائرس کے حوالے سے روزنءی تھیوریاں سامنے آرہی ہیں ۔ دنیا کو ایک بڑے معاشی و اقتصادی اور صحت کے چیلنج کا سامنا ہے ۔ویکسین کے آنے تک دنیا کو احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کورنا وائرس کے ساتھ رہنا ہو گا ۔بلوچستان کو صحت اور غذائیت کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں ۔ ۔صحت تعلیم غزائیت اور ماں وبچے کی صحت کے حوالے سے شراکتی اداروں کے تعاون کا خیر مقدم کرینگےکورنا وائرس کے اثرات کے تناظر میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ

،روز گار کا تحفظ اور صوبے کے وسائل کو بروۓ کار لانا اولین ترجیح ہے حکومتوں اداروں اور کاروبار کے لیۓ مشکل وقت ہے دنیا کے معاشی حالات میں بڑی تبدیلی متوقع ہے مستقبل کے تقاضوں کے مطابق لوگوں کے روزگار کے تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیۓ حکمت عملی بنائیں گے ۔تفتان میں ایک زمہ دار حکومت کے طور پر اپنے فرایض پورے کیے کوئٹہ سے سات سو کلومیٹر دور تفتان میں زائرین کو خوراک صحت اور رہائیش کی سہولتیں فراہم کیں ۔ سیاسی جماعتوں سول سوسائیٹی اور انتظامیہ کے تعاون سے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹ رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں