گوادر میں ہجوم کی فائرنگ سے اہلکار کے قتل کا مقدمہ ہدایت الرحمن کیخلاف درج کیا جائے، وزیراعلیٰ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی مذمت، حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ وزیر داخلہ ضیا لانگو نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اشتعال انگیزی کی وجہ سے نوجوان پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا وقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات نا قابلِ برداشت ہیں۔ چیئرمین حق دو تحریک کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔
Load/Hide Comments


