ایران وطن دشمن مخالفین کیساتھ کوئی رحم نہیں کریگا، مظاہرین سے نرمی نہ برتی جائے، ایرانی صدر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ایران وطن دشمن مخالفین کے ساتھ کوئی رحم نہیں کرے گا۔ ایرانی قوم کا دل سب کے لیے کھْلا ہے لیکن دشمن پر بالکل رحم نہیں کیا جائے گا۔ دشمن افواہیں پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کر کے اسلامی معاشرتی اقدار سے ہٹانا چاہتا ہے۔‘ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی، دشمن اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کرسکے گا۔ ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 22 سالہ مہسا امینی کو حجاب قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے چند روز بعد وہ زیر حراست انتقال کر گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں