کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کیلئے جرمن کمپنی کی آمادگی
لاہور(انتخاب نیوز) لاہور میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کیلئے جرمن کمپنی اننوویٹیو ٹیکنو پلس نے آمادگی کا اظہار کردیا ہے اور پنجاب کابینہ نے بھی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔جرمن کمپنی اس منصوبے پر ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کرے گی، اس حوالے سے ایل ڈبلیوایم سی اورجرمن کمپنی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔منصوبے کے تحت بجلی بنانے کے لئے محمود بوٹی اور لکھو ڈیر سائٹ پر جمع کیا جانے والا کوڑا استعمال میں لایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے محکمہ انڈسٹریز، انرجی اور بلدیات سے عملدرآمد کا پلان طلب کرلیا ۔
Load/Hide Comments


