نوشکی، مختلف محکموں کی اسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی منسوخ کی جائے، جے یو آئی
نوشکی (انتخاب نیوز) ضلع نوشکی کے خالی اسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی مقامی بیروز گار نوجوانوں کی حق تلفی ہے غیر مقامی افراد کی تعیناتی آڈرز فوری طور منسوخ کردیا جائے.جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں محکمہ ایریگیشن نوشکی کے خالی آسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع نوشکی کے بیروزگار نوجوانوں نے بڑی تعداد میں ان آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے کے لیے نوشکی سے کوئٹہ تک کا سفر کیا کم دستی و غربت کے باوجود ہزاروں روپے خرچ کر کے ٹیسٹ انٹرویو میں حصہ لیا مگر افسوس کہ نوشکی کے غریب بیروزگار نوجوانوں کے حق پر شب خون مار کر نان لوکل افراد کو تعینات کیا گیا ہیں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر نوشکی کے نوجوانوں کو لاوارث سمجھ کر نوشکی کے آسامیوں پر باہر کے لوگوں کو کھپانے کا دس پندرہ سال پرانا عمل شروع ہوگیا ہے اقتدار کے ایوانوں میں معذرت خواہانہ طرز نمائندگی سے نوشکی کے تعلیم یافتہ بیروز گار نوجوان مزید مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکمہ میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی پر عوامی نمائندگی کے دعویدار پارٹی اور اسکی اراکین اسمبلی کی مجرمانہ خاموشی سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ نہیں بلکہ بہت کچھ کالا ہے


