اسرائیلی فوج کی جنازے پر فائرنگ، 11 فلسطینی زخمی، 2 گرفتار

رملہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے کے وسط میں واقع ر ملہ کے شمال مغرب میں واقع گاں بیت ریما میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 11نوجوان ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے سابق اسیر باسل البرغوثی اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے گاں پر چھاپہ مارا، جہاں گائوں کے وسط میں درجنوں نوجوانوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوجنے زندہ گولیاں چلائیں جس سے 7نوجوان ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور 4 دیگر ربڑ سے زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج نے گائوں میں چھاپے کے دوران گھروں پر چھاپے مارے۔متعلقہ تناظر میں الخلیل کے شمال میں بیت امر نامی قصبے میں ایک جنازے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد دم گھنٹے سے بے ہوش ہوگئے۔قابض فوجیوں نے سوگواروں کو قصبے کے مرکزی دروازے سے گزرنے سے روکا۔ اس پر لگائے گئے آہنی گیٹ کو بند کر دیا اور ان پر سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔قابض فوج نے بیت ریما قصبے کی مرکزی سڑک سے ملحقہ قبرستان تک جنازوں کو پہنچنے سے روکنے کی ایک سے زیادہ مرتبہ کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں