زوہیب اور نور احمد کے لاپتہ ہونے کی تفصیلات اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کردیا ،نصراللہ بلوچ
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ طالب علم زوہیب رئیسانی اور نوراحمد محمد حسنی کےجبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کردیا، لواحقین نے شکایت کی کہ دنوں طالب علموں کو سیکورٹی فورسز نے رواں سال یکم جنوری کے رات ڈیڑھ بجے یونیورسل کمپلکس کوئٹہ سےانکے کمرے سے حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور انہیں معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے لواحقین کا کہنا ہے کہ زوہیب ڈگری کالج کوئٹہ اور نوراحمد پولی ٹیکنک کالج کے طالب علم ہے نصراللہ بلوچ نے کہا کہ زوہیب اور نوراحمد کو اس طرح حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کرنا اور انکے حوالے سے انکے لواحقین کو معلومات فراہم نہیں کرنا ماورائے آئین اقدام ہے جسکی مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دونوں طالب علموں کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے کر انکی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے