خضدار،جاں بحق پولیو ورکرکے خاندان کو 10لاکھ معاوضہ ادا کردیا گیا

خضدار: خضدار کے جاں بحق پولیو ورکرکے خاندان کو 10لاکھ معاوضہ ادا کردیا گیا۔آج یہاں پولیو میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ڈی ایچ او خضدارڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی ڈاکٹر عبدالصمد و دیگر موجود تھے۔جنہوں نے جاں بحقہیلتھ ورکر عبدالقادر کی بیوہ اور بچوں کو دس لاکھ روپے کا چیک دے د یا۔ رواں سال پولیو مہم کے سلسلے میں جانے والے محکمہ ہیلتھ کے اہلکار عبدالقادر روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ ای او سی ڈبلیو ایچ او کی مالی معاونت سے جاں بحق کی بیوہ اور ان کے بچوں کو دس لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کردیا گیا، جس میں ڈبلیو ایچ او کے صوبائی نمائندہ ڈاکٹر نصرت بلوچ نے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شفیع دانش عبدالرشید غلامانی و دیگر بھی موجو د تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں