قرآن پاک کی درست طباعت انتہائی حساس معاملہ، کوتاہی برداشت نہیں، مفتی عبدالشکور

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی بچت پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سولرائیزیشن منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ موسمِ گرما سے پہلے یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں وفاقی سرکاری عمارتوں میں مجموعی طور پر 1000 میگاواٹ کے سولر پینل لگائے جائیں گے، پہلے مرحلے کی بِڈنگ کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل کے حل اور حکومت اور شعبے کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو آئی ٹی برآمدات سے حاصل آمدن پاکستان لانی چاہئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک ملکی برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی، دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تجارت نوید قمرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹریز تجارت اور خزانہ شامل ہیں، جب کہ چیئرمین نشاط چونیاں گروپ شہزاد سلیم، سی ای او انٹر لوپ مصدق ذوالقرنین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے 14 روز میں سفارشات طلب کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں