کوئٹہ میں آٹا ذخیرہ اور مہنگا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں، 20 سے زائد گرفتار، متعدد گودام سیل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈی سی کوئٹہ کی ہدایت اے سی سٹی شہر میں آٹا ذخیرہ اور مہنگافروخت کرنے والوں کی خلاف ان ایکشن،مختلف علاقوں میں آٹا فروخت کرنیوالوں کاریکارڈ چیک کیاگیا۔شہرکے کسی بھی یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا دسیتاب نہیں۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنیم بلوچ نے پیر کے روز شہر میں اسپنی روڈ، بروری روڈ اوردیگر علاقوں میں قائم آٹا فروخت کرنیوالے ڈیلر کو چیک کیاکہ وہاں سے کس ریٹ پر شہریوں کو آٹا فراہم کیاجارہاہے، اور ساتھ انکے گوداموں کو بھی چیک کیاآیا کہیں کوئی ذخیرہ اندوزی تو نہیں کی جارہی،اے سی سٹی عطا المنیم کے نے پی ٹی این کالونی، اسپنی روڈ، بروری وحدت کالونی اور ملتانی محلہ میں واقع یوٹیلٹی اسٹور کا بھی دورہ کیا اور وہاں آٹے کی صورت حال جانی مگر وہ کارپوریشن کی جانب سے آٹا تاحال فراہم نہیں تھا، اس موقع انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی سی کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ آٹا اور گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ جس کی روشنی میں شہر کے مختلف علاقوں میں باقاعدگی سے آٹافروخت کرنیوالے ڈیلر ز کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے،،ان کاکہناتھاکہ جہاں سے انہیں اطلاع ملتی ہے کہ وہاں آٹا مہنگا فروخت کیاجارہاہے یا ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے تووہاں فورا پہنچ کرقانونی کے مطابق کاروائی جاتی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کی دکانوں ا ور گوداموں کو سیل کررہے ہیں۔ دریں اثنا یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق سندھ میں ضلع بندی ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹور کا آٹا سکھر سے نہیں آرہاہے، پہلے جو سبی تک آتا تھاوہ بھی روک دیاگیاہے، مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے ریجنل منیجر بلوچستان یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سکھر ڈویژ ن کے کمشنر سے ملاقات کے لئے روانہ ہوچکے، اگلے دو دن میں کارپوریشن کے لئے آٹے کے دولوڈ ٹرک کوئٹہ پہنچ جائیں گے جسکے بعد شہر کے تمام اسٹورپرآٹے فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شہر کے تمام اسٹورز انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ ناڈالی اور ناہی آٹے کے ساتھ کوئی اضافہ چیز شہریوں کو خریدنے پر مجبورنہ کیاجائے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ شہر میں گندم اور آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز جامع حکمت عملی کے تحت مخلتف علاقوں میں چھاپے اور کارروائی کے لیے متحرک ہیں۔عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور لوٹ مار کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ سکتے۔گندم اور آٹا ذخیرہ کرنے پر 20سے زائد افراد کو گرفتار جبکہ متعدد گودام سیل کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گرانفروشوں،منافع خوروں،تجاوزات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔شہر میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر نظر رکھی ہوئی ہے جہاں پر شکایات ملیں وہاں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس فوری کارروائی کرتے ہیں۔ شہر میں آٹا کا بحران پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ لہذا ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے تاکہ عوام کو آٹا مناسب قیمت پر مل سکے۔انہوں نے کہاکہ پولٹری کی قیمتوں کا انحصار ڈیمانڈ اور سپلائی پر ہوتا ہے کیونکہ دیگر صوبوں سے مرغیاں لائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی کررہی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر میں دودھ،دہی،گوشت اور ڈیری فارم پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس چھا پے مارے جارہے ہیں۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 272افراد گرفتار اور 100سے ذائد دکانیں سیل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے اس سلسلے میں دکاندار حضرات کو فٹ پاتھوں اور باہر سٹرک پر چیزیں رکھنے سے منع کیا گیا ہے لہذا خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو پیدل چلنے اور ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہو۔


