کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کے 4916 روز مکمل، جاوید شمس کو بازیاب کرایا جائے، والدہ کی اپیل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 4916 دن مکمل ہوگئے۔ بلوچ وطن پارٹی کے مرکزی رہنما میر حیدر کے سربراہی میں ایک وفد نے احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کیا اور لاپتہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر لاپتہ جاوید شمس کی والدہ جو مسنگ پرسن کے احتجاجی کیمپ میں آئی ہوئی تھیں کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکار اس کے بیٹے کو اس کی آنکھوں کے سامنے سے گھسیٹ کے اپنے ساتھ لے گئے اور انہیں بیٹے کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے اپیل کی کہ انہیں ان کے بیٹے کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے اور بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
Load/Hide Comments