عوام کے خاطر پیسے مانگنے پر وزیراعظم اور وزیر خارخہ کو فقیر کہہ کر پکارا جارہا ہے، چودھری شجاعت حسین
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے،وہ یہ گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔ یہ بات انھوں نے ایک بیان میں کہی۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گداگری کا الزام لگا کر اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔ وہ یہ گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان میں موجود سیلاب زدگان کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں، یہ پیسے اگر انھیں چونک میں کھڑے ہو کر بھی مانگنے پڑے تو اس پر بھی انہیں فخر ہونا چاہیے اور اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اورجو لوگ ادھر ادھر سے چند مثالیں ڈھونڈ کر بیان دیتے ہیں انہیں بھی چاہیے کہ ہر قدم عوام کی خاطر اٹھایا کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایسے لوگوں پر یہ شعر لاگو ہوتا ہے۔تو ادھر ادھر کی نہ بات کہہ یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں تیری رہبری کا سوال ہے۔


