ن لیگ والے بارات لے کر آئے تھے، ان کی ڈولی اور جھولی دونوں خالی ہو گئی، پرویز الہٰی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں نے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا، یہ بارات لے کر آئے تھے ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ اِنہوں نے شریف آدمی گورنر کی عزت خاک میں ملا دی، ان کی اپنی تو عزت ہی نہیں، دلیر بنو شکست تسلیم کرو۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لیگل ٹیم نے محنت کی اور عدالت میں ثابت کیا کہ گورنر کا آرڈر غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے، اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں۔پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں، ہم نے چوروں کو گھر کے اندر تک محدود کرنا ہے۔پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے لوگوں، مجلس وحدت المسلمین اور بلال وڑائچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے 186ووٹ حاصل کیے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل پرویز الہٰی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے پنجاب اسمبلی میں راتوں رات کارروائی شروع کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں