جان محمد جمالی کی ہندو کمیونٹی کے سالانہ میلے بابا گرمکھ داس کے سلسلے میں مندر آمد

اوستہ محمد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کا ہندو کمیونٹی کے سالانہ میلے بابا گرمکھ داس صاحب کے سلسلے میں مندر آمد ،اس موقع پر ہندو کمیونٹی کے مکھی سردار نانک سنگھ ہندو ینگ اتحاد کے صدر سندیپ کمار گرنیزئی و ہندو پنچایت نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گورنر بلوچستان نے بابا گرمکھ داس صاحب کی ورسی اور میلے کی رسومات کا جائزہ لیا اور ہندو پنچایت کیساتھ ملاقات کی اور میلے کے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی اس موقع پر میر جان محمد خان جمالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے بازو ہیں انکے ساتھ ہماری برادری ہے اقلیتی برادری کے ہر دکھ درد میں شامل ہونا ہماری اولین ترجیح ہے ہم ہندو کمیونٹی کے کا کوئی بھی ایونٹ ہو ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے ہم ان کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ہندو کمیونٹی کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت بلوچستان ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اس موقع پر ہندو کمیونٹی کے مکھی سردار نانک سنگھ سندیپ کمار گرنیزئی و دیگر پنچایت نے گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کا مندر کا دورہ کرایا اور میلے کی تقریبات میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا اس دوران ہندو کمیونٹی کے سیٹھ راج کمار سیٹھ ماندھم داس دلیپ کمار کونسلر لعل چند کامورہ سنتوش کمار لدھا رام اشوک کمار لعلوانی سمیت مختلف شہروں سے آئے ہوئے میلے میں شریک زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایس پی ضلع اوستامحمد حسنین اقبال ایس سٹی عبدالرؤف جمالی سب انسپکٹر اختر حسین سومرو بھی قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں