حب میں ایک شخص قتل، خضدار ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی، وندر میں کشتی الٹ گئی
حب، خضدار، وندر (انتخاب نیوز) حب کے علاقے امیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ سیف اللہ عرف سونا ولد عبدالرحمن جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو اید ھی ایمبولینس کے ذریعے حب کے جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ خضدار کے علاقے وڈھ میں وھیر کے مقام پر کار گاڑی کو حادثہ8 افراد زخمی ہوگئے ، لیویز کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جنہیںMERC 1122 کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال خضدار پہنچا دیا۔ لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈملیر کے قریب کشتی الٹ گئی تمام ماہیگر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے ساحلی علاقے کوہ پچ کے مقام پر گل مدینہ ناخدا قاسم کشتی نمبر BFD 12003 حادثے کا شکار ہوگئی بتایا جارہا ہے کہ شکار کی گئی مچھلیوں کا زیادہ وزن اور تیز ہواں سے بنتی لہروں کے گرداب میں توازن برقرار نہ رکھ پانے سے الٹ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی قاسم شیرا نامی شخص کی اس کشتی میں سوار 20 ماہیگیروں کو بچالیا گیا۔


