سریاب روڈ فائرنگ سے 2افراد زخمی

کوئٹہ: بلو چستان کے دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے سریا ب روڈ پر مسلح افراد کی دکا ن پر فا ئرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز سریا ب روڈ پر عوامی پیٹرول پمپ کے قریب مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2افرادجنگی خان شیخ حسینی اور حاجی عبدالعزیز لہڑی زخمی ہو گئے،زخمیوں کو سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں