جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، جوابی کارروائی میں 9 حملہ آور ہلاک

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں فوج کی پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فوج کی چیک پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خودکش کیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
Load/Hide Comments