پی اے سی کی رانا ثناء کیخلاف مقدمہ درج کرنے والے ای این ایف افسران کیخلاف کارروائی کی ہدیت
پشاور(صباح نیوز)گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے بارروم میں فائرنگ کے واقعہ میں قتل ہونے والے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لالہ عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ پشاور میں اداکردی گئی۔ عبدالطیف آفرید ی کی نمازجنازہ باغ ناران حیات آباد میں اداکی گئی۔ نمازجنازہ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصررشید خان، وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر چوہدری اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابدشاہد زبیری،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین اوردیگر سیاسی اوروکلاء رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد عبدالطیف آفریدی کا جسد خاکی تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقہ پہنچا کر سپردخاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عبدالطیف آفریدی کو گزشتہ روز ان کے قریبی عزیز عدنان ولد سمیع آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ ملزم نے 9گولیاں فائر کیں جن میں سے چھ عبدالطیف آفرید ی کو لگیں۔پولیس نے ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا تھا۔سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کے خلاف ملک بھر میں وکلاء اور بار کونسلز کی اپیل پر عدالتوں میں ہڑتال کی گئی،پنجاب بار، لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار، پاکستان بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل اور پختونخوا بار کونسل کی اپیل پر وکلاء احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث سینکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔وکلا تنظیموں کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطف آفریدی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئے روز وکلاء کو عدالتوں کے اندر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وکلا کو سکیورٹی کے ساتھ ایسے واقعات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔پشاور کی عدالت نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفریدی کے قتل کے ملزم عدنان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عبداللطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم عدنان کو پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ بدرمنیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم عدنان آفریدی کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔


