چمن گاڈی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی

چمن: بلو چستان کے سرحدی شہر چمن میں گاڑی چھیننے کی وادات کے دوران مزاحمت پر راہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن میں تبلیغی مرکز کالونی اللہ داد مدرسے کے قریب مسلح راہزنوں نے مفتی نذیراحمد کاکڑسے گاڑی چھینی کے کوشش کی دوران واردات مزاحمت پر مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے مفتی نذیراحمد کاکڑ کو شدید زخمی کر دیا اورگاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اس سلسلے میں تحقیقات کا سلسلہ جا ری ہے تا ہم عوام چو ری اور رہزنی کے واقعات سے تشویش میں مبتلا ہے ان کا کہناہے کہ قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں کے اہلکا ر وارداتوں میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتار ی میں نا کا م ہیں اس لئے ہر گزرتے دن کے ساتھ وارداتوں میں اضا فہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں