سبی ،ڈاکوؤ ں نے متعدد گا ڈیوں کو لوٹ لیا فائرنگ سے ایک مسافر زخمی

سبی: بلو چستان کے ضلع سبی کے علا قے بختیارآباد ڈومکی میں قومی شاہراہ پرڈاکوؤں نے متعدد گاڑی ما لکان کو لوٹ لیا ہے بلکہ گاڑی بھگا نے کی کو شش کے دوران ڈاکوؤں کی فا ئرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہو گیا ہے جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بختیار آ با د لیویز تھا نہ کی حدود میں ڈاکووں نے قومی شاہراہ پر چین لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا بلکہ ایک مہران کار سوار کو اس وقت گو لیاں ما ر کر زخمی کر دیا گیا جب انہوں نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کی جا نب روانہ ہوگئے ہیں بلکہ زخمی شخص کو بھی طبی امداد کے لئے ڈیرہ مراد جمالی روانہ کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں