وزیراعظم شہبازشریف اکثریت کھو چکے، اسد عمر کا دعویٰ

اسلام آباد:سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسدعمر نے کہا ہے کہ(ن) لیگ خود توڑ پھوڑ کا شکار ہے، وزیراعظم شہبازشریف اکثریت کھوچکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سیگفتگو میں اسدعمر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر سے بھی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، وزیراعظم سے اعتماد کے ووٹ کا کہنے سے متعلق فیصلہ صدر خود کریں گے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کا حتمی فیصلہ ہوچکا۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس جا رہی ہے،اپنا اپوزیشن لیڈر بنائیں گے، استعفوں کی منظوری عدالتوں میں چیلنج نہیں کریں گے، سیاسی مقابلہ کیا جائے گا۔رہنما تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مزید پینتیس استعفوں کی منظوری کو عدالت میں چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا سیاسی میدان مقابلہ کریں گے۔ ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے عمران خان ہی ممکنہ امیدوار ہوں گے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہی ہو سکتے ہیں حکومت سے مذاکرات صرف الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ہو سکتے ہیں۔سندھ بلدیاتی الیکشن سے متعلق اسدعمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں تشدد، چھاپوں اور دبا سے مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی سے اتحاد کرنا ہے یا نہیں؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں