اورماڑہ میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف دو ٹرالرز پکڑے گئے، مچھلیاں ضبط، مقدمہ درج

گوادر (انتخاب نیوز) غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف آپریشن جاری، محکمہ فشریزکی پٹرولنگ ٹیم نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں مزید غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف دو ٹرالرز کو پکڑ کر ان کی مچھلیاں ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران کا کاروائیوں پر پیٹرولنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہو ئے کہا ہے کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بھرپورانداز میں آپریشن جاری،آج بھی محکمہ فشریزکی پٹرولنگ ٹیم نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف دو ٹرالرز12957 اور نمبر 14116 کو پکڑ کر مچھلیاں ضبط کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیرقانونی شکار کریں انہوں نے کہا کہ ڈیلی کاروائیاں ہورہی ہیں الحمد اللہ ابھی کسی کو یہ حق نہیں کہ محکمہ فشریز پر انگلی اٹھائے ہم لوگ دن رات کر کے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں تاکہ گوادر کے ماہیگیروں کو ان کو حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فشنگ کو بھی روکنے کے لیے ماہی گیروں کو ساتھ دینا ہوگا محکمہ فشریز غیر قانونی ٹرالر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے ہم کسی صورت بھی غیر قانونی ٹرالر کو نہیں چھوڑیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں