سرگودھا،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق

سرگودھا(انتخاب نیوز)میانوالی کے علاقہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ہرنولی میں 27سالہ ایف سی اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے جس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی جسے نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں