ڈیفنس کے اسکول میں طالبہ پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
لاہور(انتخاب نیوز) ڈیفنس کے اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں لڑکیاں طالبہ کو معافی مانگنیکا کہتے سنائی دے رہی ہیں، ویڈیومیں متاثرہ طالبہ لڑکیوں سے بار بار بال چھوڑنیکی اپیل کرتی ہے لیکن لڑکیاں متاثرہ طالبہ کو بالوں سے پکڑ کر نیچے گرا دیتی ہیں اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتی ہیں۔واضع رہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایف ا?ئی ا?ر میں نامزد لڑکیوں نے کیس میں عبوری ضمانت کرالی ہے۔طالبہ پر تشدد کا واقعہ ایک روز قبل ڈی ایچ اے کے اسکول میں پیش آیا تھا۔تھانہ ڈیفنس میں درج ایف آئی آر میں مدعی عمران نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس کی بیٹی کو کلاس فیلو جنت، اس کی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
Load/Hide Comments


