کوئٹہ کے نوجوانوں کا تفریحی مقامات بند ہونے کی وجہ سے کوئلہ پھاٹک چوک پر پکنک

کوئٹہ: کوئٹہ میں تفریحی مقامات بند ہونے پر منچلے نوجوانوں نے نو تعمیر شدہ چوک پر پکنک منائی، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران شہر کے تفریحی مقامات کی بندکردئیے گئے جس پر کوئٹہ کے من چلے نوجوانوں نے سمنگلی روڈ پر کوئلہ پھاٹک کے مقام پر نو تعمیر شدہ چوک کو تفریحی مقام بنا لیا نوجوان چوک پر نصب فورے پر چڑھ گئے اور تصاویر بنوائیں جبکہ کئی افراد چوک پر نصب کی گئی مصنوعی گھاس پر بیٹھ کر تفریح کر تے رہے پولیس کو معاملے کا علم ہوا تو نفری بھیج کر چو ک کو نوجوانوں سے خالی کروالیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں