روسی فوج کی ایس۔300 سسٹم کے ساتھ ماسکو میں فضائی دفاعی مشقیں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس وزارت دفاع نے ایس۔300 سسٹم کے ساتھ ماسکو میں فضائی دفاعی مشقیں کی ہیں ،روسی وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مغربی عسکری زون کی یونٹوں کے ساتھ ماسکو کے علاقے میں فضائی دفاع کے بارے میں تربیتی مشقیں کی گئیں،مشقیں فوجی، صنعتی اور انتظامی تنصیبات پر فضائی حملے پسپا کرنے کے موضوع پر ڈیزائن کی گئی تھیں اور مشقوں کے دائرہ کار میں کئے گئے مصنوعی فضائی حملوں کو ایس۔300 کے ذریعے پسپا کر دیا گیا ہے،بیان کے مطابق مشقوں میں 150 سے زائد فوجیوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں