عرب امارات، مستحق جوڑوں کو 12 ارب 50 کروڑ روپے کی امداد
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال شادی کرنے والے مستحق جوڑوں کو 12 ارب 50 کروڑ روپے کی امداد دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی بہبود کی وزارت نے بتایاکہ شادی کرنے پر ایک مستحق جوڑے کو 70 ہزار درہم کی امداد دی جاتی ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تینتالیس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے،2022 میں 2844 جوڑوں کو شادی کرنے پر امداد دی گئی جبکہ 2021 میں یہ تعداد 2727 تھی۔ امداد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دلہا دلہن متحدہ عرب امارات کے شہری ہوں۔ دلہا کی عمر اکیس اور دلہن کی عمر اٹھارہ سال سے کم نہ ہو۔ جب کہ دلہے کی مجموعی آمدنی پچیس ہزار درہم، یعنی پندرہ لاکھ روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments


