کیا کسی کو منشی کہنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟ شیریں مزاری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا کسی کو منشی یا کوئی اور اصطلاح استعمال کرنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو منشی کہا، ان کی گرفتاری سراسر شرمناک حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فسطائیت اپنی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے، فواد چوہدری کو سی ٹی ڈی لاک اپ میں رکھنے کی اجازت ہے؟ ۔شیریں مزاری نے کہا کہ دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین گرفتار ہو رہے ہیں، ریاست نے کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے پاکستان کو بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت ایک بھونڈا مذاق بن کر رہ گئی ، شریفوں، زرداریوں اور ان کے ساتھیوں کو کوئی شرم وحیا نہیں، یہ ٹولا صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں